پہلے لو میرج کی ،اب تشدد کرتا ہے ،شوہر سے تنگ خاتون کو عدالت نے دارلامان بھجوا دیا

پہلے لو میرج کی ،اب تشدد کرتا ہے ،شوہر سے تنگ خاتون کو عدالت نے دارلامان ...
پہلے لو میرج کی ،اب تشدد کرتا ہے ،شوہر سے تنگ خاتون کو عدالت نے دارلامان بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شوہر کے تشدد سے تنگ پسند کی شادی کرنے والی بیوی صائمہ کو دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

کوٹ کیا خراب کیا شادی ہی خراب کردی ،دولہا نے درزی کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ کردیا

جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے صائمہ بی بی کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار صائمہ نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ارشاد کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی تاہم اس کا شوہر اب ہر چھوٹی چھوٹی باتوں اسے ہر وقت تشدد کرتا رہتا ہے جس پر اس نے اپنے شوہر ارشاد کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،اس کے والد اور والدہ بھی وفات پا چکے ہیں شوہر کے ساتھ اب نہیں رہنا چاہتی ،لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ اسے دارلامان بھیجا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر سے تنگ مغل پورہ کی رہائشی صائمہ بی بی کو دارلامان بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

لاہور -