رانا ثناءاللہ جلد کتاب لکھیں گے
لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان جلد کتاب لکھیں گے ۔تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے قریبی دوستوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ انکے بیانات میں مزاح کی حس نمایاں ہوتی ہے اور اس کی مدد سے وہ سیاسی مزاح نگاری پر کتاب تحریر کرسکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے اپنے دوستوں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک کے معاملات سے فرصت ملی تو وہ اس حوالے سے کتاب لکھنے پر ضرور سوچیں گے۔