نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ملوث انسپکٹر اسماعیل کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا
لاہور(نامہ نگار)نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں ملوث انسپکٹر اسماعیل کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیاہے،عدالت نے ملزم کو نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت کو 2نومبر تک ملتوی کردی ہے۔احتساب عدالت میں نیب نے ملزم انسپکٹر اسماعیل کو پیش کرکے اس کا چالان عدالت میں پیش کردیاہے۔ ملزم اسماعیل پر الزام ہے کہ اس نے اوکاڑہ میں بطور انسپکٹر تعیناتی کے دوران غیر قانونی اثاثے بنائے، عدالت میں نیب کی طرف سے ریفرنس پیش کردیا گیا جس پر عدالت نے ملزم کی حاضری مکمل کرکے اسے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے لئے دو نومبر کو طلب کرلیاہے۔