گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بیٹے کو جنم دینے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا

گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بیٹے کو جنم دینے والی خاتون کا بیان ...
گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بیٹے کو جنم دینے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گنگارام ہسپتال کے ایم ایس آفس کے سامنے بچے کو جنم دینے والی خاتون نے کہا ہے کہ میں جمعرات کو شام 6بجے سے ہسپتال میں داخل تھی، بچے کی پیدائش سے کچھ دیر پہلے کینٹین میں کھانا لینے گئی تھی ، میری ذاتی غلطی کی وجہ سے بچے کی پیدائش ہسپتال سے باہر ہوئی ہے۔

گنگا رام ہسپتال ، خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر بچے کو جنم دے دیا ، بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا
تفصیلات کے مطابق آج صبح میڈیا پر خبریں نشر ہوئیں کہ گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹرز کی طرف سے داخل نہ کرنے پر خاتون نے ایم ایس آفس کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا ، ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے پر بچہ پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد انتقال کرگیا ، لیکن اب مذکورہ خاتون کا اہم بیان سامنے آگیا ہے، جس میں خاتون نے ہسپتال میں ہونے والے واقعے کے اصل حقائق بیان کر دئیے ہیں۔ بشریٰ ریاض نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ شام6بجے تکلیف محسوس ہونے پر ہسپتال آئی تھی، ہسپتال کے عملے نے فوری طور پر اسے داخل کیا اور مطلوبہ تمام سہولیات فراہم کیں، اس دوران ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کا رویہ بہترین رہا ۔ مگر بیٹے کی پیدائش سے قبل ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجود وہ کھانا لینے کے لئے کینٹین تک گئی ، اسی دوران اس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوگئی جبکہ اس وقت نرسز بھاگم بھاگ اس کے پاس پہنچیں اور اسے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کیں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

لاہور -