نیب کا اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس منجمند کرنے کی درخواست ،متعلقہ بینکوں نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا

نیب کا اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس منجمند کرنے کی درخواست ،متعلقہ بینکوں نے ...
نیب کا اسحاق ڈار کے بینک اکاﺅنٹس منجمند کرنے کی درخواست ،متعلقہ بینکوں نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے وفاقی وزیر اسحاق ڈارکے بینک اکاﺅنٹس منجمند کرنے کی درخواست دے د ی جس میں   ہجویری ٹرسٹ اور مضاربہ سمیت تمام اکائونٹس شامل ہیں۔

سرکاری کوریئرسروس کے ذریعے کچھوے کے گوشت کی اسمگلنگ ناکام,ائیرپورٹ پر 16کلوگوشت پکڑلیا
نجی چینل ”اے آروائی نیوز“کا اپنا ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ نیب نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اکاﺅنٹس منجمند کرنے کے لئے متعلقہ بینک حکام کودرخواست دے دی ہے ،جبکہ بینکوں نے اس پر کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔درخواست کے مطابق ہجویری ٹرسٹ اور مضاربہ سمیت اور اسحاق ڈارکی کمپنیوں کے اکاﺅنٹ منجمندکئے جائیں۔اس کے علاوہ ان کے بچوں کے  جو بھی اکاﺅنٹس ہیں وہ بھی منجمند کیے جائیں گے۔
اسحاق ڈار بھی نیب کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے،اسوجہ سے نیب نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے تمام اکاﺅنٹس منجمندکرنے کافیصلہ کیا  ہے۔
لندن میں نوازشریف  اور اسحاق ڈار  کے درمیان  ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیاگیا تھا کہ اگرنواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو اسحاق ڈار بھی نیب میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزید :

لاہور -