سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،فوج سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے:خورشید شاہ

سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،فوج سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے:خورشید شاہ
سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،فوج سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں ،بیوروکریٹس ،فوج اور ٹیکس چوروں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ قوم سوال کرتی ہے آف شور کمپنیاںبنانے کیلئے اتنا پیسہ کہا ں سے آیا،کیا کسی حاتم طائی نے رقم ادھار دی؟تحقیقات کیلئے وزیراعظم،سپریم کورٹ کے جج کو خط لکھ دیئے ہیں۔انہوں نے کہاتحقیقاتی کمیٹی میں انٹرنیشنل آڈیٹرز کو بھی شامل کیا جائے۔کتنے پیسے پاکستان سے گئے ،ان پر کتنا ٹیکس دیا گیا ہر چیز کا آڈٹ کرا لیا جائے۔ اگررقم قانونی طریقہ سے گئی ہو گی تو تعریف کی جائے گی۔انہوں نے کہا کسی سیاسی جماعت نے پاناما کا معاملہ نہیں اٹھایا۔یہ ایک عالمی سکینڈل ہے۔اس پر ہم سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے۔انہوں نے کہالگتا ہے میاں صاحب کی فیملی کو ڈیڑھ ماہ پہلے ہی پاناما لیکس کا پتہ چل گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سال میں بجلی کی بندش خت کرنے کے نعرے لگائے گئے لیکن تین سال میں لوڈشیڈنگ کم نہیں ہوئی البتہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ حکومت دوسرے ملکوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتی ہے،لوگ پوچھ سکتے ہیں کہ وزیراعظم کے قول و فل میں تضاد کیوں ہے؟انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ لوگ پنجاب کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔