لوڈشیڈنگ ، چلڈرن ہسپتال میں ٹارچ کی روشنی میں آپریشن
لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گز شتہ ر و ز بھی جا ر ی ر ہا ، چلڈرن ہسپتال میں 3 گھنٹے بجلی بند ر ہی جس کے باعث ڈاکٹرزموبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کرنے پرمجبور ہو گئے ،چلڈرن ہسپتال کے آئی سی یواورایمرجنسی کو جنریٹرپرچلایا جاتا رہا ، ہسپتال کی ایکسرے مشین بھی بندہو گئی جس سے مریض اورلواحقین اذیت کاشکار ہو گئے ۔
دوسر ی طر ف پاکپتن اور گردونواح میں میپکو کی غیر علانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ18 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔ شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سورج کا پارہ ہائی ہونے سے لا ہو ر کی سڑکیں سنسنان ہو گئیں جبکہ باغات میں سناٹے چھا گئے ہیں سورج نے تیور دکھائے تو بجلی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا شہری گرمی سے بے حال ہو گئے ، شدید گرمی نے باغ جناح کو بھی سنسان کر دیا ہے ، ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 جبکہ کم از کم 27ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ لوڈشیڈنگ