وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے استعمال کیلئے 1ارب 66کروڑ کا نیا ہیلی کاپٹر لاہور پہنچ گیا

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعمال کیلئے نیا ہیلی کاپٹر لاہور ایئر پورٹ پر پہنچ گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کیلئے 1ارب 66کروڑ روپے کی رقم سے خریدا گیا نیا ہیلی کاپٹر خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ہے جسے پاکستان ایئر فورس کے انجینئرز لاہور ایئر پورٹ پر اسیمبل کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی وجہ سے نیا ہیلی کاپٹر خریدا گیا ہے جس کی قیمت1ارب 66کروڑ روپے ہے۔