جنرل راحیل شریف جس طیارے سے روانہ ہوئے وہ کب اور کہاں سے آیا تھا؟ ایک اور حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنرل (ر) راحیل شریف مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے این او سی ملنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ یہ خصوصی طیارہ سعودی عرب نے بھیجا تھا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا۔

اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی مل گیا، خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو لینے کیلئے سعودی عرب نے خصوصی طیارہ بھیجا جو 12 بج کر 15 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا اور راحیل شریف کو ان کی فیملی کے ہمراہ لے کر 2 بج کر 15 منٹ کر ریاض روانہ ہو گیا۔

پہلے ہی کہاتھا کہ تحقیقات کی ضرورت ہے:سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا پانامہ فیصلے پر تبصرہ
واضح رہے کہ وزارت دفاع کے مطابق راحیل شریف کو این او سی جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 41 مسلم ممالک کی اتحادی افواج کی سربراہی کریں گے۔