الیکشن ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں

الیکشن ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تمام ...
الیکشن ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر دیں،درخواستوں کی سماعت جسٹس مامون رشیدپر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، تفصیلات کے مطابق این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا ذکر نہیں کیااور گوشوارے ظاہر نہیں کئے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔الیکشن ٹربیونل نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے امیدواروں کی درخواست مسترد کر دیں ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے مخالف امیدواروں کے تمام اعتراضات مسترد کر دیئے تھے ،این اے 120 کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی جس میں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مزید :

لاہور -