ایون فیلڈ کیس، صدر نیشنل بینک سعید احمد اور جاوید کیانی آج نیب لاہور طلب، اسحاق ڈار کی کل طلبی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے صدر نیشنل بینک سعید احمد اور جاوید کیانی کو آج طلب کر لیاگیاجبکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوکل پیش ہونے کانوٹس جاری کر دیا گیا،سعید احمد اور جاوید کیانی سے ایون فیلڈ کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ نیب نے ایون فیلڈ کیس کے حوالے سے شریف خاندان سمیت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو طلب کر رکھا تھا لیکن کوئی بھی شخص پیش نہیں ہوا تھا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کوایک نوٹس اوربھیجیں گے،اگر تیسری باربھی نہ آئے توسپریم کورٹ کو بتادیں گے۔