چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وکلا اور عدلیہ میں ٹکراﺅ کا ماحول بنایا ، عامر را کا الزام

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وکلا اور عدلیہ میں ...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وکلا اور عدلیہ میں ٹکراﺅ کا ماحول بنایا ، عامر را کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر را نے نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وکلا اور عدلیہ میں ٹکراﺅ کا ماحول بنادیا ہے۔
عامر را نے الزام لگایا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کچھ روز پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں وکلا اور عدلیہ میں ٹکراﺅ کا ٹاسک دیا گیا ۔ عامر را نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس نے جو اقدام کیا اس کے پیچھے کچھ لوگ ہیں جو یہ سب کرا رہے ہیں۔