لاہور مال روڈ پر دہشتگردی کا سنگین خطرہ،سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جار ی کر دیا

لاہور مال روڈ پر دہشتگردی کا سنگین خطرہ،سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جار ی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے حساس اداروں کی جانب سے لاہور کے علاقے مال روڈ پر دہشتگردی کے خطرے پر الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیاہے کہ لاہور اس سے ملحقہ علاقوں میں دہشتگردی کا خطرہ شدید ہے ، حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق دہشتگرد لاہور میں آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔حساس ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے الرٹ میں کہا گیاہے کہ دہشتگرد مال روڈ پر معصوم شہریوں اور حساس بلڈنگ کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی ادارے کی جانب سے وکلاءکو بھی سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے آ گاہ کر دیا گیاہے اور احتجاج منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے ۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر کو آگاہ کیا گیاہے کہ وہ منگل مال روڈ پر اکھٹے نہ ہوں کیونکہ دہشتگرد فیصل چوک پر دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -