میاں محمدنوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
پنجاب پولیس کا آئندہ 2 ماہ میں مزید3واٹر کینن خریدنے کا فیصلہ
یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پاناماکیس کے فیصلے کی روشنی نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے، میاں محمدنوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے، میاں نواز شریف کے پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے، پاناما کیس کے علاوہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے کے علاوہ ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے مقدمات زیر التواءہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔