صوبائی درالحکومت دھند کی لپیٹ میں ،پروازیں تاخیر کا شکار
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس کے باعث دبئی سے آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور شدید دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وقفہ وقفہ سے لاہور شہر میں دھند کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس کے باعث لاہور ائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے. دبئی سے آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی پرواز کو واپس دبئی جانا پڑا جبکہ دیگر پروازوں کو بھی ملک کے دیگر شہروں کی جانب منتقل کر دیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہواہے۔
موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دیا گیا۔