پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن،اربوں روپے کا ریکارڈ غائب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی آڈیٹر جنرل رپورٹ میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق پنجاب کی دو جامعات سے اربوں روپے کا ریکارڈغائب ہے۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 3 ارب 92 کروڑ85 لاکھ روپے کا ریکار ڈ غائب ہے جس کا اب تک کوئی پتانہیں چل سکا۔ پنجاب یونیورسٹی سے 38 کروڑ38 لاکھ کا ریکارڈ غائب ہے اس کے علاوہ لاہور کالج فار ویمن سے 54 لاکھ روپے کا ریکارڈ غائب ہے۔پنجاب یونیورسٹی نے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کو 7 گاڑیاں دیں جن پر غیر قانونی طورپر 1کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ملازمین کی ری ایمپلائمنٹ میں2 کروڑ سے زائد کی کرپشن سامنے آئی ہے۔
پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن،اربوں روپے کا ریکارڈ غائب