لیگی ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے اصل نام تک چھپایا ،بینکوں کا نادہندہ ہے ،شہری نااہلی کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گیا

لیگی ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے اصل نام تک چھپایا ،بینکوں کا نادہندہ ہے ...
لیگی ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے اصل نام تک چھپایا ،بینکوں کا نادہندہ ہے ،شہری نااہلی کے لئے ہائی کورٹ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے عبدالرحمن کانجو کی اہلیت چیلنج کر دی گئی۔

پولیس کا روالپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،10مشتبہ افراد گرفتار

لاہور ہائیکورٹ میں این اے 155 لودھراں کے ووٹر صفدر گیلانی نے ایم این اے کی اہلیت چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایم این اے عبدالرحمان آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے۔ ایم این اے نے الیکشن کمیشن کے روبرو کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ایم این اے عبدالرحمن کا اصل نام سردار خان ہے۔ جبکہ ایم این اے نے سردار خان کے نام سے بینکوں سے قرضے لئے۔ درخواست میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ ایم این اے کی تعلیمی اسناد درست نہیں ہیں کیونکہ وہ ایف اے اور او لیول کی دوہری ڈگریاں رکھتے ہیں۔ لہذا آئین کی خلاف ورزی پر ایم این اے عبدالرحمن کانجو کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

لاہور -