ہائیکورٹ کوگورنر راج لگانے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس نے درخواست مسترد کردی

ہائیکورٹ کوگورنر راج لگانے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس نے ...
ہائیکورٹ کوگورنر راج لگانے کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس نے درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے اور فوج طلب کرنے کی درخواست غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو درخواست گزار اپنے منتخب نمائندے کے ذریعے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھائے،چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے محمود نقوی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی.

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت کی غفلت کی وجہ سے صوبے میں بم دھماکے ہو رہے ہیں اور موجودہ حالات میں وزیر اعلی پنجاب حکومت کرنے کے اہل نہیں رہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے لہذا اعتراض ختم کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل کے234 کے تحت پنجاب میں گورنر راج لگانے اور آرٹیکل 245 کے تحت پنجاب میں فوج طلب کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ گورنر راج لگانے کا حکم جاری کرے، یہ عدالتوں کا کام نہیں ہے کہ حکومت کو سیاسی معاملات میں احکامات جاری کرے، درخواست گزار کو حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں، جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی

مزید :

لاہور -