بجلی 2روپے 13پیسے فی یونٹ سستی ہو نے کا امکان

بجلی 2روپے 13پیسے فی یونٹ سستی ہو نے کا امکان
بجلی 2روپے 13پیسے فی یونٹ سستی ہو نے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی پیدا کرنیوالا ایندھن مسلسل سستا ہو رہا ہےجس کے باعث مقامی سطح پر بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہو نے کا امکا ن ہے مگر اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر 25 جولائی کو سماعت ہو گی ،بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین اور 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں پر نہیں ہوگا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں صارفین کو پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔

خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا: شیخ رشید

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی کے یونٹ کی قیمت 6 روپے 83 پیسے وصول کی گئی جبکہ اس کی اصل قیمت 4 روپے 70 پیسے بنتی ہے اس لئے یہ ضروری ہے کہ صارفین کو 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کئے جائیں۔

مزید :

لاہور -