وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرنے کا آغاز، پی ایم ہاﺅس سے پنجاب ہاﺅس سامان منتقل کیا جا رہا ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ

وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرنے کا آغاز، پی ایم ہاﺅس سے پنجاب ہاﺅس سامان منتقل کیا ...
وزیر اعظم ہاﺅس خالی کرنے کا آغاز، پی ایم ہاﺅس سے پنجاب ہاﺅس سامان منتقل کیا جا رہا ہے: سینئر صحافی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد سے کچھ کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان پنجاب ہائوس منتقل کیا جا رہا ہے۔یہ کس چیز کی وجہ سے ہے اور اگلے چند دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق کچھ سامان پنجاب ہاوس منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

ظفر حجازی کی تصویر کیوں بنائی؟ ایف آئی اے اہلکار نے خاتون رپورٹر کو یر غمال بنا لیاجبکہ دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا
نجی ٹی وی چینل 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے  کہ شریف فیملی نے وزیراعظم ہاﺅسسے کچھ سامان منتقل کرنا شروع کردیا ہے اس کی وجہ کیا ہے اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پی ایم ہاﺅس سے وزیراعظم نواز شریف کی والدہ ، اہلیہ اور بیٹوں کے زیر استعمال جوتوں کے ڈبے ، کپڑے اور دیگرسامان کو پنجاب ہاﺅس منتقل کیا جا رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سامان کی منتقلی کی خبر مصدقہ ہےمگر اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

مزید :

لاہور -