مختلف ٹی وی چینلز پرپاناماکیس سے متعلق تبصروں اورٹاک شوز پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)مختلف ٹی وی چینلز پرپاناماکیس سے متعلق تبصروں اورٹاک شوز پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔
چیئر مین آئی سی سی ششانک منوہر کا دورہ پاکستان منسوخ
یہ درخواست امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے سینئروکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر پاناما لیکس کے حوالے سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ،آئین اور قانون کے تحت زیر سماعت مقدمات پر رائے زنی نہیں کی جا سکتی۔ایسا کرناعدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے جو توہین عدالت کے زمر ہ میں آتی ہے۔ پیمرا آرڈیننس کے تحت بھی زیر سماعت مقدمے پر میڈیا میں رائے زنی پر پابندی عائد ہے۔پاناما لیکس کیس پرکئی ماہ سے ٹاک شوز کئے جا رہے ہیں۔اینکر پرسنز اور پروگراموں میں شریک تجزیہ نگار خود ہی جج بنے ہوئے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایسے ٹاک شوز اور تبصروں پر پابندی عائد کی جائے اور پیمرا کے قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔