چیئرمین ایس ای سی پی برطرفی کی درخواست کی سماعت کے لئے 24جولائی کی تاریخ مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے ملزم ظفر حجازی کوسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن پاکستان کے عہدہ سے برطرف کرنے کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا 24جولائی کو سماعت کریں گے ۔
چیئر مین آئی سی سی ششانک منوہر کا دورہ پاکستان منسوخ
یہ درخواست ظہور علی نامی شہری کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ظفر حجازی نے شریف خاندان کو بچانے کے لئے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی ،ایس ای سی پی کا سرکاری عہدہ ذاتی مفادات اور حکمرانوں سے تعلقات کو بڑھانے کے لئے استعمال کیا جانا غیر قانونی اقدام ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ریکارڈ ٹمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاہے،اس کے باوجود وہ ایس ای سی پی کے چیئرمین کے عہدہ پربراجمان ہیں جبکہ وہ اس عہدے کے لئے نااہل ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ وہ اختیار کے تحت یہ عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔