صارف عدالت ،بروقت جوتے تیار نہ کرنے پر بوٹس لیبرٹی پر 10ہزار روپے ہرجانہ عائد

صارف عدالت ،بروقت جوتے تیار نہ کرنے پر بوٹس لیبرٹی پر 10ہزار روپے ہرجانہ عائد
صارف عدالت ،بروقت جوتے تیار نہ کرنے پر بوٹس لیبرٹی پر 10ہزار روپے ہرجانہ عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے جوتے بروقت تیار نہ کرنے پرڈائریکٹر بوٹس لبرٹی مارکیٹ کو10ہزارروپے ہرجانہ ا دا کرنے کا حکم دیا ہے۔صارف عدالت میں قصورکے ملک رضا افضل نے ڈائریکٹربوٹس لبرٹی مارکیٹ کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے بوٹس لبرٹی مارکیٹ کوجوتے تیار کرنے کاآرڈردیا جس کے لئے 10ہزارروپے ایڈوانس بھی دے دیئے۔شہری کے مطابق بوٹس لبرٹی نے وعدے کے مطابق جوتے نہیں دیئے جس کے باعث وہ نئے جوتے نہ پہن سکا۔عدالت نے بوٹس کے ڈائریکٹرکوطلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہواجس پرعدالت نے یک طرفہ ڈگری جاری کرتے ہوئے درخواست گزارکو10ہزارروپے ہرجانہ کی ادائیگی کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

لاہور -