پہلی بار مہنگی ترین منشیات ”ماری جوانہ“ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام
لاہور(ویب ڈیسک)کسٹمز حکام نے لاہور کی تاریخ میں پہلی بار مہنگی ترین منشیات ” ماری جوانہ“ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ناروے سے بک کرائے گئے گفٹ پیک میں چھپائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ناروے سے فیصل ٹاﺅن کیلئے جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے گفٹ پارسل بک کرایا گیا جب اس کی اچھی طرح کی چیکنگ کی گئی توا س میں سے لاکھوں روپے مالیت کی مہنگی ترین منشیات ’‘ ماری جوانہ “ برآمد ہو گئی۔ کسٹم حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی آگے بڑھائی جارہی ہے۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار اس منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔