جسٹس یاور علی کی حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس یاور علی کی حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست کی سماعت سے معذرت
جسٹس یاور علی کی حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست کی سماعت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس یاور علی نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث پنجاب حکومت نے اس میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست جسٹس یاور علی کے روبرو دائر کی گئی تاہم انہوں نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : 1000 علماءنے حافظ سعید کے خلاف بڑا اعلان کردیا، کیا کہا؟ نیا ہنگامہ برپاہوگیا
واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعوةکے امیر حافظ محمدسعید کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کی منظوری دی تھی جبکہ حافظ سعید کے 4 ساتھیوں قاضی کاشف حسین، عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال اور عبدالرحمن عابدکی نظر بندی میں توسیع کے لئے دائر پنجاب حکومت کی عرضداشت مسترد کردی تھی ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید 60 روز کی توسیع کردی گئی
خیال رہے کہ حافظ سعید کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رواں سال 30 جنوری کو 90 روز کیلئے حراست میں لے کر نظر بند کیا گیا تھا جس کے بعدان کی نظر بندی میں توسیع در توسیع کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -