پاکستان علماء کونسل کوالیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈکرلیاگیا،انتخابات میں سیاسی الائنس اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے :مولانا زاہد قاسمی

پاکستان علماء کونسل کوالیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت ...
 پاکستان علماء کونسل کوالیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈکرلیاگیا،انتخابات میں سیاسی الائنس اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے :مولانا زاہد قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان علماء کونسل کوالیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈکرلیاگیا ،آئندہ الیکشن میں پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں بالخصوص پنجاب کے تمام اضلاع میں قومی اور صوبائی حلقوں میں اپنے امیدوارکھڑے گی،انتخابات میں سیاسی الائنس اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہر اس جماعت کے ساتھ ہوگی جو علماء کونسل کے اہداف اور منشور کے قریب تر ہوں گے ۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اوراسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ پر مشتمل ایک منظم جماعت ہے، پاکستان کے تمام صوبوں، قبائلی علاقوں ،آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات میں موجودعلماء اور مشائخ اس تنظیم کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں،اسلامی اقداء کی حفاظت کرنا اور ہر فورم پر اتحاد امت کو فروغ دیناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی ،فرقہ ورانہ تشدد کے خاتمے اور امن کی بالا دستی کے لیئے علماء اخلاقی اور فکری ضرب عضب جاری رکھیں گے ۔زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں منبر و محراب کے وارث علماء صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پہنچیں گے ، اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ کشمیر، فلسطین ،برما، افغانستان، شام اوردیگر دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی مکمل تائید اور حمایت کی ہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے علماء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے حتیٰ کے دیگر مذاہب کے لو گوں کے ساتھ تصادم کو پاکستان کی سلامتی کے خلاف سمجھا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ریاست مدینہ کی طرح عدل و انصاف کے نظام کا نفاذ چاہتی ہے اور اس کیلئے معتدل علماء ہماری قوت ہیں ۔

مزید :

لاہور -