شہبازشریف کو اس وقت کونسا عہدہ دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے اوریہ کون کر رہاہے ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آ بھی دنگ رہ جائیں گے

شہبازشریف کو اس وقت کونسا عہدہ دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے اوریہ کون کر رہاہے ...
شہبازشریف کو اس وقت کونسا عہدہ دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے اوریہ کون کر رہاہے ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ اس وقت ن لیگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو لیڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نوازشریف اس وقت صدر ہیں لیکن یہ صدارت شہبازشریف کو منتقل کرنے کی تگ و دو جاری ہے اوراگر یہ کوشش کامیاب ہو جاتی ہے تو 2018میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار بھی وہی ہوں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہناتھا کہ سب سے بڑا یشو ن لیگ میں یہ ہے کہ ن لیگ کے جتنے بھی منتخب لوگ ہیں اور حکومت میں ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اداروں کے ساتھ کسی قسم کی بھی محاذآرائی نا صرف سیاسی طور پر نقصان پہنچائے گی بلکہ حکومت گرنے کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔حبیب اکرم کا کہناتھا کہ 2008میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی اور اس وقت بھی یہ مسئلہ درپیش تھا ،جو لو گ پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل تھے وہ سمجھتے تھے کہ ہمیں ابھی حکومت نہیں چھوڑنی چاہیے لیکن نوازشریف نے کہا چھوڑ دیں تو وہ چھوڑنے کی طرف چلے گئے ۔
حبیب اکرم کا کہناتھا کہ اس وقت نوازشریف کی کیفیت یہ ہے کہ ہمیں محاذ آرائی کی طرف جانا ہے اور بڑے بڑے جلسے کر نے ہیں اور اس کے ذریعے مختلف اداروں کو پیغام دینا ہے جبکہ شہبازشریف سمیت حکومت میں کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایسا کرنے سے نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ق لیگ چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے اس بات پر صلاح مشورے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ہمیں کسی طریقے سے شہبازشریف کو راضی کرنا ہو گا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں ،شہبازشریف پر پارلیمانی پارٹی کا بھی پریشر ہے کہ وہ اپنے بھائی سے اختلاف کی لائن برقرار رکھیں ۔

مزید :

لاہور -