مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں قرار داد لانے کا اعلان کر دیا

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں قرار داد لانے کا اعلان کر دیاہے۔
نجی ٹی وی دنیانیو ز کے مطابق قرارداد 24اپریل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی جس میں وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔اس حوالے سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہیں ،وزیراعظم کے دورمیں ترقی اور خوشحالی کا عمل تیزہواہے ۔ان کا کہناتھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نوازشریف کا کردار اہم ہے ۔رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ نوازشریف کی ذات کو ٹارگٹ کرنا انتشارپھیلانے کی کوشش ہے ۔