حزب اختلاف کے بعد وکلاءنے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،نواز شریف ایک ہفتے میں مستعفیٰ نہ ہوئے تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے :لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

حزب اختلاف کے بعد وکلاءنے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،نواز شریف ...
حزب اختلاف کے بعد وکلاءنے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،نواز شریف ایک ہفتے میں مستعفیٰ نہ ہوئے تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائیں گے :لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے ،ہائی کورٹ بار نے اعلان کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے 7یوم میں استعفیٰ نہ دیا تو وکلاءمشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔

ابر رحمت بنی لوگوں کیلئے زحمت،مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے5افراد جاں بحق،لاکھوں کی تیار فصل تباہ

لاہورہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار چودھری ، نائب صدر راشد لودھی، سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ کی جانب سے یہ مطالبہ کی جانے والی پریس کانفرنس میں کیا گیاہے ۔چودھری ذوالفقار نے کہاکہ اگر وزیر اعظم نے ایک ہفتے میں استعفیٰ نہ دیا تو عدلیہ بحالی سے بڑی تحریک چلائی جائے گی, پاناما کے معاملے پر دنیا بھر سے استعفے آئے مگر ہمارے وزیر اعظم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا،پاناما کیس کے پانچوں ججز ایک نقطے پر متفق ہیں جبکہ ماتحت افسران وزیر اعظم کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات نہیں کر سکتے.انہوں نے کہا کہ وکلاءکے ملک گیر کنونشن کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عامر سعید راں کاکہنا ہے کہ 20اپریل کے فیصلے نے وزیر اعظم کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے،فیصلے میں دو ججز نے واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے، فیصلے سے قبل عدلیہ کو دھمکانے کے لئے بینرز لگائے گئے، یہ قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماتحت افسران کے سامنے پیش ہونے سے قبل استعفیٰ دے دیں۔

مزید :

لاہور -