وسن پورہ: گھر والوں کی ڈانٹ‘ نویں کے طالب علم نے گردن پر چھری مارکر خودکشی کرلی
لاہور (ویب ڈیسک) تھانہ شادباغ کے علا قہ میں نوجوان نے اہل خانہ کی ڈانٹ پر گردن پر چھری مار کر خود کشی کر لی۔ متوفی نویں کلاس کا طالب علم تھا پو لیس نے نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ اہل خانہ دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شادباغ کے علا قے وسن پورہ کے محنت کش انجم شہزاد کا 16سالہ بیٹا یاد علی دوستوں کیساتھ گھومنے گیا اور رات 3بجے واپس گھر آیا جس پر اہل خانہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر یا د علی نے گردن پر چھری مار کر اپنی شہ رگ کاٹ لی اسے فوری طبی امد اد کیلئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔