طاہرالقادری بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا، بچوں کے اغوا کی صورتحال ایسی نہیں جیسا پیش کیا جارہا ہے: رانا ثنا اللہ

طاہرالقادری بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا، بچوں کے اغوا کی صورتحال ایسی نہیں ...
طاہرالقادری بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا، بچوں کے اغوا کی صورتحال ایسی نہیں جیسا پیش کیا جارہا ہے: رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری بھارتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور ملک میں امن وامان خراب کرناچاہتے ہیں انہیں 2 سال پہلے تحریک کیوں یاد نہیں آئی ایک جانب عدالت جارہے ہیںاور دوسری جانب تحریک چلا رہے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ، وہی قصاص ہوگا اور وہی انصاف ہوگا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ تعمیرو ترقی کے ایجنڈے پر کام کرتی رہے گی ماڈل ٹاؤن سانحے کے بعد 30افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے 5 لوگ دو سال سے گرفتار ہیں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتاعوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں 2 سال بعد 100 سے زائد افراد کونامزد کردیا۔

نیکی کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ادھیڑ عمر خاتون کی مدد کیلئے 50 روپے دینے والے ویٹر کوفوراً ہی ایسی جگہ سے 50 ہزار روپے مل گئے کہ اُس نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا
بچوں کے اغوا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 90 فیصد بچے گھروں سے خود گئے ،دنیا میں کوئی کرائم فری سوسائٹی نہیں کل لاہورسے 4بچیاں اغوا ہوئیں آج ان کا ڈراپ سین ہوگیا۔صورتحال ایسی نہیں جیسا پیش کیا جارہا ہے کئی لوگوں کو شبے کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاجبکہ والدین تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے پولیس تفتیش میں بچوں کے اغوا کے حوالے سے کوئی مافیاسامنے نہیں آیا۔

چترال کی خاتون اغواءکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ، گوجرانوالہ ، پشاور اورچترال کا گینگ ملوث ہے: گفتگو
دہشتگردی کی روک تھام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کے گنتی کے چند واقعات ہوئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کیا ہے۔ جہاں کومبنگ آپریشن ہوگاوہاں کے اداروں کو شامل کیاجائے گا ، 6ماہ میں ایک ہزارسے زائد کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں۔

ماسکو کے ایئر پورٹ پر کلاشنکوف کی دکان