فورٹریس اسٹیڈیم میں جھولاگرنے سے دو افراز زخمی ہو گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فورٹریس اسٹیڈیم میں جھولاگرنے سے دو افراز زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جار ہی ہے
تفصیل کے مطابق لاہور کینٹ میں واقع فورٹریس اسٹیڈیم میں قائم فیملی جوائے لینڈ میں جھولا گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں زخمی ہونیوالوں میں 18سالہ احمد اور 22سالہ صفیہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال میں طبی امدادکے لئے منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نا آسکی ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مختلف تہواروں پر جھولے گرنے کے واقعات سے کئی قیمتی جانیں بھی جا چکی ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے پابند ی عائد کر دی گئی تھی اور ضلعی حکومت کی منظوری سمیت دیگر شرائط لاگو کی گئی تھیں ۔