ڈی ایچ اے کراچی کواربوں روپے مالیت کی اراضی سستے داموں فروخت کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر

ڈی ایچ اے کراچی کواربوں روپے مالیت کی اراضی سستے داموں فروخت کرنے پرسپریم ...
ڈی ایچ اے کراچی کواربوں روپے مالیت کی اراضی سستے داموں فروخت کرنے پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کراچی کے لئے اربوں روپے کی سرکاری اراضی مبینہ طور پرکوڑیوں کے بھاو  بیچے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

یہ درخواست مقامی شہری سید محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 90ارب سے زائد مالیت کی سولہ ایکٹرسرکاری اراضی کو ڈیڑھ کروڑ روپے میں ڈی ایچ اے کراچی کو فروخت کر دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ سرکاری اراضی کی فروخت سے قبل قانونی طریقہ کار بھی اختیار نہیں کیا گیا جس سے سرکاری خزانے کوناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا۔درخواست میں کہا گیا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی اور پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ افسران کے خلاف نیب آرڈیننس 1999 ءکے سب سیکشن 9 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیاجائے ۔

مزید :

لاہور -