منشیات فروشوں کے چنگل سے فرار ہوکر شہری انصاف کے لئے عدالت پہنچ گیا

منشیات فروشوں کے چنگل سے فرار ہوکر شہری انصاف کے لئے عدالت پہنچ گیا
منشیات فروشوں کے چنگل سے فرار ہوکر شہری انصاف کے لئے عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)نشہ فروخت کرنے سے منع کرنے پر 3افراد کے ہاتھوں اغواءکے بعد 3دن تک محبوس رہنے والا شخص موقع پا کرملزمان کے چنگل فرار ہونے کے بعد انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

ایڈیشنل سیشن جج سرفراز اختر کی عدالت میں چونگی امرسدھو کا پرویز مسیح انصاف کے لئے پیش ہوا جہاں اس نے عدالت میں 3افراد ججی، بلا اور کانو نامی افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ تینوں افراد منشیات فروخت کرتے تھے جس سے علاقے کے بچے خراب ہو رہے تھے۔ اس نے ملزمان کو منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس پرانہوں نے اس بات کا غصہ کیااور اسے تشدد کے بعد اغوا کرلیا ،اسے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں واقع ایک مکان میں لے گے ،جہاں اس کو 3روز محبوس رکھا اس دوران اس پر تشدد کرتے رہے ،عدالت میں پرویز مسیح نے بتایا کہ وہ موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ کر آیا اس نے جوتے بھی کسی سے مانگ کر حاصل کئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو تحفظ دلوایا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

لاہور -