غیرملکی کرنسی اور جعلی نوٹ رکھنے پر7مجرموں کو 5،5سال قید اور 10،10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی اور جعلی نوٹ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث 7مجرموں کو 5،5سال قید اور 10،10ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے تمام ججوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں
جوڈیشنل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ کی عدالت میں سی آئی اے کوتوالی پولیس نے عمرسہیل، علی رضا، شہزاد خان، بشرباز خان سمیت 7ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پاس بھاری مقدار میں کرنسی پاکستانی اور غیرملکی رکھی ہوئی تھی اس کے علاوہ یہ جعلی کرنسی کا کارروبار بھی کرتے تھے ،عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے۔