جنرل راحیل شریف کو نوازشریف کے مشرف کے ٹرائل کا فیصلہ پسند نہیں آیا: نجم سیٹھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل جنرل راحیل شریف کو پسند نہیں آیا لیکن اس کا میاں نواز شریف کو اندازہ نہیں تھا اور اب وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، آرمی کی بات مان لی کیونکہ جب عمران خان دھن دھنا رہے تھے تو کچھ عسکری ذمہ داران کی مرضی کے برعکس جنرل راحیل ہی ’چک دیو‘ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، اُنہوں نے حکومت کی حفاظت کی اور اب نوازشریف کی باری تھی ۔
اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ حالات بہت خراب تھے جس پر آگے بڑھنے اورکلین اپ کرنے کی اجازت مانگی گئی ، اب نوازشریف بھی غلطی نہیں کریں گے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر اجازت نہیں دی گئی تو مسائل پیداہوں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اس وقت راحیل شریف نے اپنے کور کمانڈر کو یہ کہا تھا کہ میاں صاحب نے مجھے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ مشرف ٹرائل کو روک دیں گے کوئی ایشو نہیں بنے گا اورکچھ عرصہ تک میاں صاحب وہ وعدہ نہیں نبھا سکے جس کی وجہ سے راحیل شریف صاحب کو طعنے سننے پڑے ،کور کمانڈرزنے اپنے کولیگ سے کہاکہ آپ نے تو کہا تھا کہ یہ ختم ہوجائے گا مگر یہ ختم نہیں کیوں نہیں ہوا ؟اب وہ اس قسم کی غلطی نہیں کرتے ،ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کرنی تو نہیں چاہےے مسئلہ یہ کہ اگر غلطی نہیں کرتے تو پھر اب آگے کیا راستے ہوں گے کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا ، اب میاں صاحب کے لےے بہت سے کڑوے فیصلے آرہے ہیں۔
Raheel Sharif didn't like Nawaz Sharif action... by glowtvpk