ہائیکورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی

ہائیکورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے ...
ہائیکورٹ نے طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 22 سالہ طالبہ خدیجہ صدیقی پر حملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور قرار دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے سے کسی حق سلب نہیں ہوتا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم شاہ حسین کی اپیل پر سماعت کی جس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے انتظامی طور پر مقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے انتظامی نوٹس کو آئینی قرار دیاہے۔دو رکنی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ کسی خاص مقدمے میں ہائیکورٹ کو ہدایات دینے کا اختیار ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت سے درخواست گزار کے حقوق سلب نہیں ہوں گے ۔ اپیل پر فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے یہ قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف آنے پر ملزم کے پاس اپیل کا حق موجود ہوگا۔

مزید :

لاہور -