جج اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں لیکن یہ تبدیلی عمران خان والی نہ ہو،ماتحت عدالتوں کے ججوں سے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب

جج اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں لیکن یہ تبدیلی عمران خان والی نہ ہو،ماتحت ...
جج اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں لیکن یہ تبدیلی عمران خان والی نہ ہو،ماتحت عدالتوں کے ججوں سے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کا خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے ضلعی عدالتوں کے 75 ججوں کو تعریفی اسناد دے دی گئیں۔اس سلسلے میں ہونے والی تقریب سے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی عظمیٰ اخترچغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے بعد ججز خوش اخلاقی کو اپنا شعاربنائیں ، ججز اپنے آپ میں تبدیلی لائیں ،انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ لیکن یہ عمران خان والی تبدیلی نہ ہو۔

انتہاءپسندی اور تشدد پر اکسانے والے 6 لاکھ سے زائد ٹوئٹر اکاﺅنٹس بند کر دئیے گئے

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں دس روزہ تربیتی کورس کرنےوالے 25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور50سول ججزکو تعریفی اسناد دینے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں ڈائریکٹرایڈمن چوہدری محمد سلیم ،، جزیلہ اسلم ، ایڈیشنل ڈائریکٹررانا عارف علی سمیت اکیڈمی کے سنیر انسٹریکٹرز بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی عظمی اخترچغتائی کا کہناتھا کہ ججز کورس کے بعد عدالتوں میں سائلین کوبروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،، ڈائریکٹراکیڈمی چوہدری محمد سلیم کا کہناتھا کہ ججز کو چاہیے کہ وہ امید کرتے ہوئے کہ کورس کی تکمیل کے بعد ججز عدالتوں میں بروقت انصاف کرکے اس کا عملی مظاہرہ کرین گے۔

ان کا کہناتھا کہ ججز عدالتی وقت کے بعد بھی مناسب لباس پہنیں اورلوگوں کوبطورجج جو ان سے توقعات ہیں اس پرپورا اتریں۔ کورس مکمل کرنےکےبعد تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں 25ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں عامرمنیرمغل، شہباز حسین،محمد آصف ، خضرحیات ،گل عباس ،تجمل حسین، محمدعمر سمیت دیگرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل تھے سول ججز لاہور حافظ محمد طفیل،مجتبی الحسن ،محمد اعظم بٹ،شاہد علی، زرتاشا بگٹی،مس قمرالنساء،نوید اختر،شہباز حسین ، عرفان علی ،مدثر اقبال،محمد یعقوب سمیت کورس مکمل کرنےوالے دیگر 50 سول ججزکو بھی تعریفی اسناد دی گئیں۔

مزید :

لاہور -