اغوا ءکیس ،عدالت نے سی ٹی ڈی کو شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

اغوا ءکیس ،عدالت نے سی ٹی ڈی کو شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش ...
اغوا ءکیس ،عدالت نے سی ٹی ڈی کو شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیرکے اغوا کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

سنجے دت فلم ’بھومی‘ کی شوٹنگ کے دوران گرنے سے زخمی

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شہباز تاثیر کے اغوا کیس میں ملوث ملزمان عبدالرحمن اور عثمان نے درخواست دی کہ شہباز تاثیر کو طالبان نے اغوا ءکیا اور وہ برآمد بھی ہو چکا ہے ان کو اس کیس میں ملوث کررکھا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو کیس سے فارغ کیا جائے عدالت نے درخواست پر سی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے عدالت میں پیش کرے لیکن بیان قلمبند نہ ہوسکا اس پر عدالت نے سی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ تک شہباز تاثیر کا بیان قلمبند کرکے عدالت میں یکم اپریل کو پیش کریں۔اس کیس میں عبدالرحمن اور عثمان پیش ہو رہے ہیں دونوں اس کیس میں ضمانت پر ہے جبکہ تیسرا ملزم معظم رشید اشتہاری ہے اور چوتھے ملزم فراج کی عدالت نے حاضری معاف کررکھی ہے۔

گلبرگ پولیس نے 2011ءمیں ملزمان کے خلاف شہباز تاثیرکو گلبرگ سے اغوا ءکرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا ہے،دوران سماعت شہباز تاثیر برآمد ہوگئے جس نے بیان دیا کہ اس کو طالبان نے اغوا کیا تھا اور وہ ان کی حراست سے نکل کر آئے ہیں۔

مزید :

لاہور -