ہائی کورٹ :ضمانت خارج ہونے پر خاتون عطائی ڈاکٹر کی پولیس سے ہاتھا پائی ،ہیڈکانسٹیبل شوہر سمیت گرفتار

ہائی کورٹ :ضمانت خارج ہونے پر خاتون عطائی ڈاکٹر کی پولیس سے ہاتھا پائی ...
ہائی کورٹ :ضمانت خارج ہونے پر خاتون عطائی ڈاکٹر کی پولیس سے ہاتھا پائی ،ہیڈکانسٹیبل شوہر سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگا ر خصوصی) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر خاتون عطائی ڈاکٹر کی احاطہ عدالت سے اپنے ہیڈکانسٹیبل شوہر کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش میں لیڈی پولیس سے ہاتھا پائی، ہائیکورٹ سکیورٹی نے خاوند اور بیوی کو گرفتار کر کے تھانہ انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے خاتون عطائی ڈاکٹر ناہید کوثر کی درخواست ضمانت مسترد کی۔درخواست مسترد ہونے کے بعد ناہید کوثر نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی فرار ہونے جبکہ لیڈی کانسٹیبل نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی اس پر دونوں میں ہاتھا پائی ہوگئی ،اس موقع پر خاتون کے شوہر تھانہ مغل پورہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل مدثر نے مداخلت کر کے اسے فرار کروا دیا لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے دوبارہ دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرکے تھانہ انارکلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ کے خلاف شہری مجاہد علی نے غلط علاج کے باعث بیوی عائشہ کا حمل ضائع ہونے کے الزام میں 17مئی کو تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید :

لاہور -