وزیر اعظم ضد چھوڑ دیں ،مستعفی ہو کر تحقیقات کا حصہ بنیں اور قوم کے سوالوں کو جواب دیں :میاں محمود الرشید

وزیر اعظم ضد چھوڑ دیں ،مستعفی ہو کر تحقیقات کا حصہ بنیں اور قوم کے سوالوں کو ...
وزیر اعظم ضد چھوڑ دیں ،مستعفی ہو کر تحقیقات کا حصہ بنیں اور قوم کے سوالوں کو جواب دیں :میاں محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ وزیر اعظم ضد چھوڑ دیں ،مستعفی ہو کر تحقیقات کا حصہ بنیں اورقوم کے سوالوں کا جواب دیں، لندن کی سیاسی بیٹھک ہو یا آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے ٹوٹکے، وزیراعظم کا جانا ٹھہر گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، کیونکہ حکومت اور جمہوریت نواز شریف سے مشروط نہیں، وزیر اعظم معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور سچ بھول کر قوم کو تذبذب سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما جن کے نام پا نا مہ لیکس میں آئے انہوں نے اپنے اثاثہ جات اور ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات میڈیا کو پیش کر دی ہیں اور اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو حکومت الزام تراشی کی بجائے انہیں گرفتار کرے اور تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں پنجاب کا پہلا نمبر آنا وزیراعلیٰ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، آج فافن کی رپورٹ کو جاری ہوئے دو ہفتے گزر گئے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،نیب پنجاب میں بھی تحقیقات کرے کئی رئیسانی پکڑے جائیں گے۔

مزید :

لاہور -