سول ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلاءکو توہین عدالت کے نوٹس جاری

سول ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلاءکو توہین عدالت کے نوٹس جاری
سول ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلاءکو توہین عدالت کے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے سول ججز کے ساتھ مبینہ طور پربدتمیزی کرنے والے وکلاءمحمد امتیازملک اورمیاں نذیراحمد خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جون کوجواب طلب کرلیاہے۔

ہائی کورٹ تلور کے شکار کی اجاز ت دینے پر حکومت سے جواب طلب

جسٹس عاطرمحمود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوراوربہالنگر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پرسماعت کرتے ہوئے سول ججز کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دونوں وکلاءلاہورسے تعلق رکھنے والے وکیل محمد امتیاز ملک اوربہاولنگر سے تعلق رکھنے والے وکیل میاں نذیراحمد خان کونوٹس جاری کئے، محمد امتیاز ملک ایڈوکیٹ نے سپیشل جج رینٹ لاہورمحمد کلیم اسلم اعوان کے ساتھ 15مئی 2015ءکو دوران سماعت بدتمیزی کی جبکہ میاں نذیراحمد خان ایڈوکیٹ نے دوران سماعت فرزانہ ملک سول جج فسٹ کلاس بہالنگر کے ساتھ غیرمناسب رویہ اختیارکیا جس پران دونوں سول ججز نے اپنے اپنے سیشن ججز کو آگاہ کیا اورانہوں نے اس حوالے سے ریفرنس بناکر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بجھوائے تھے۔

مزید :

لاہور -