ہم جماعت کے ہاتھوں خنجر کے 23وار سہنے والی قانون کی طالبہ کے کیس میں گواہ طلب
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں قاتلانہ حملے میں خنجر کے23پے درپے وارسے زخمی ہونے والی قانون کی 22سالہ طالبہ کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انور نے 7جون کو گواہوں کو طلب کرلیاہے۔
سول ججوں سے بدتمیزی کرنے والے وکلاءکو توہین عدالت کے نوٹس جاری
طالبہ خدیجہ کو ایڈووکیٹ سید تنویر ہاشمی کے بیٹے شاہ حسین نے گزشتہ سال مئی میں حملے کا نشانہ بنایا تھا،وقوعے کے وقت خدیجہ کے فائنل امتحانات میں صرف 3روز باقی تھے،خدیجہ اپنی 7سالہ بہن صوفیہ کو سکول سے گھر واپس لانے کے لئے گئی تھی،طالبہ خدیجہ پر گاڑی میں بیٹھتے وقت ہیلمٹ پہنے شاہ حسین 23 بار خنجر سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملزم شاہ حسین کی شناخت ویڈیو فوٹیج کے ذریعے کی گئی، واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ستمبر 2016 ءمیں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کئے جانے کے باوجود 2ماہ بعد شاہ حسین کو سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی تھی۔