گوگل کی سنگین غلطی ،مریم اورنگزیب کے والدین میں طاہر ہ اورنگزیب کے ساتھ مشاہد اللہ کو شامل کر دیا گیا

گوگل کی سنگین غلطی ،مریم اورنگزیب کے والدین میں طاہر ہ اورنگزیب کے ساتھ ...
گوگل کی سنگین غلطی ،مریم اورنگزیب کے والدین میں طاہر ہ اورنگزیب کے ساتھ مشاہد اللہ کو شامل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے سنگین غلطی کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے والدین میں طاہر ہ اورنگزیب کے ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ کا نام بھی شامل کر دیاہے جبکہ وہ انکی بیٹی نہیں ہیں اور ان کا مشاہد اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب 2013کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر رکن منتخب ہوئیں جس کے بعد حکومت نے ایک ماہ قبل مریم اورنگزیب کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا ۔وفاقی وزیر بننے کے بعد مریم اورنگزیب پاکستانی سیاست میں لوگوں کی نظروں میں نمائیاں ہوئیں ۔گوگل نے ان کے والدین کے ناموں میں طاہرہ اورنگزیب کے ساتھ ساتھ سینیٹر مشاہد اللہ کا نام بھی شامل کر دیاہے حالانکہ مشاہد اللہ کے ساتھ مریم اورنگزیب کا دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں ہے ،یہ سنگین غلطی گوگل کی جانب سے کی گئی ہے اور اسے تاحال درست نہیں کیا گیاہے جبکہ طاہرہ اورنگزیب کے شوہر کا نام اورنگزیب عباسی ہے ۔

مزید :

لاہور -