سفاک شوہر نے بیوی ، گیارہ ماہ کے بچے کی جان لے لی

سفاک شوہر نے بیوی ، گیارہ ماہ کے بچے کی جان لے لی
سفاک شوہر نے بیوی ، گیارہ ماہ کے بچے کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نولکھا کے علاقے میں سفاک شوہر نے بیوی اور گیارہ ماہ کے بچے کو گولیا ں مار کر قتل کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں نولکھا کے علاقے برانڈرتھ روڈ پر سجاد نامی شخص نے اپنی بیوی اور بچے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،ملزم کی بیوی سمیرا کو پانچ اور اس کے گیارہ ماہ کے بیٹے عمار کو ایک گولی لگی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم سجاد نے اپنے جرم کا اقرار بھی کر لیا ہے ۔ ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کے باعث اس نے یہ اقدام اٹھایا ۔ سجاد کا مزید کہنا تھا کہ اس کا اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا تاہم وہ اپنی ماں کے ساتھ سویا ہونے کے باعث گولیوں کی زد میں آگیا ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کر کے سمیرا کے گھر والوں کی مدعیت میں ملزم سجاد کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔