ریگل چوک کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ ریگل چوک کے قریب ایک شاپنگ مال میں اچانک آگ لگ گئی ، فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ آگ شاپنگ پلازہ کی بالائی منزل پرلگی ہے ، فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاحال ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔