آزادی و انقلاب دھرنے ، پولیس اہلکار کی’لومیرج‘ بھی خطرے میں پڑگئی

آزادی و انقلاب دھرنے ، پولیس اہلکار کی’لومیرج‘ بھی خطرے میں پڑگئی
آزادی و انقلاب دھرنے ، پولیس اہلکار کی’لومیرج‘ بھی خطرے میں پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے پولیس اہلکار کو چھٹی نہ مل سکی جس کے باعث شادی بھی کھٹائی میں پڑ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق پولیس اہلکار امجد کی عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں پر ڈیوٹی لگی اور شادی کیلئے بھی چھٹی کی درخواست منظور نہ ہوسکی ۔ امجد نے روتے ہوئےبتایا ہے کہ شادی طے تھی جو چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی ہو گئی ،لومیرج تھی ۔اُس نے ممکنہ سسرال سے التجاء کی کہ لڑکی والے شادی کہیں اور نہ کریں بلکہ  انتظار کریں، شادی دو مرتبہ ملتوی ہو چکی ہے۔ اس نے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی میرا اولین فرض ہے مگر شادی بھی زندگی کا معاملہ ہے۔

مزید :

لاہور -