زرداری نوازملاقات، سیاسی دسترخوان پر چٹ پٹے کھانوں کی فہرست سامنے آگئی

زرداری نوازملاقات، سیاسی دسترخوان پر چٹ پٹے کھانوں کی فہرست سامنے آگئی
زرداری نوازملاقات، سیاسی دسترخوان پر چٹ پٹے کھانوں کی فہرست سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری خصوصی طیارے پرکراچی سے لاہورپہنچ گئے ہیں جہاں رائیونڈمیں وزیراعظم نواز شریف کے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی دسترخوان پر موجود چٹ پٹے کھانوں میں آلو گوشت ،نمکین اور میٹھی دودنوں قسم کی لسی ، کھیر ، چھ قسم کے سلاد،مٹن بریانی ، دال مسور، چاول نہاری ، چائینیز،آلو بھجیا، ہرن کاگوشت، مچھلی کباب ، ملائی بوٹی اور چکن اچاری شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی پسندیدہ ڈشوں میں دال مسور اور چاول شامل ہیں ۔

مزید :

لاہور -