ملتان ہائیکورٹ بار اور لاہور ہائیکورٹ کے مابین معاملات طے پانے تک احتجاج جاری رہے گا،وکلاءتنظیموں کا اجلاس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چودھری ذوالفقار علی صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل اور لاہور بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جب تک ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ کے مابین معاملات طے نہیں پا جاتے احتجاج جاری رہے گا،ہر جمعرات کو وکلاءبطور احتجاج بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے اور بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن
وکلاءرہنماﺅں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پاکستان نمائندہ وکلاءکنونشن منعقد کرنے کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم21اگست کولاہور ہائی کورٹ میں وکلاءپر پولیس کے مبینہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے درجنوں وکلاءزخمی ہوئے۔ آمریت کے دور میں بھی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت نہیں کی گئی جیسے کہ موجودہ جمہوری دور میں کی گئی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ کے اندر کنٹینرز لگا کر عدالتوں تک سائلین کی رسائی نا ممکن بنا دی گئی۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کی مذکورہ حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔