عدالت نے انسٹا گرام انتظامیہ کو لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا

عدالت نے انسٹا گرام انتظامیہ کو لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ...
عدالت نے انسٹا گرام انتظامیہ کو لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے انسٹا گرام انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والے دو جعلی اکاﺅنٹس کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات مودی سر کارکے آنے کے بعد سے خاصے خراب ہیں : شیری رحمن

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے درخواست گزار صفا سحر کی درخواست پر ابتدائی انکوائری مکمل کر لی ہے جس کے مطابق نامعلوم ملزم نے انسٹا گرام پر سحر ایم کے اور صفا کے نام سے جعلی اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں، جس سے نامعلوم ملزم جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے درخواست گزار لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کر رہا ہے، تفتیشی افسر نے مزید موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزم جعلی اکاﺅنٹس سے نازیبا کمنٹس کر کے لڑکی اور اسکے خاندان کو بھی بدنام کر رہا ہے ،اصل ملزم کی نشاندہی کے لئے انسٹا گرام اکاﺅنٹس کی رجسٹریشن تفصیلات، آئی پی ایڈریس اور سرگرمیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد انسٹا گرام انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر لڑکی کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کرنے والے دو جعلی اکاﺅنٹس کی رجسٹریشن تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید :

لاہور -